ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کے ملپے میں تیرتا ہوا پُل تباہ ہونے کی خبر کے بعد وضاحتی بیان، کہا کہ پل ٹوٹا نہیں ہے، طوفان کے پیش نظر بلاکس کو الگ کیا گیا ہے

اڈپی کے ملپے میں تیرتا ہوا پُل تباہ ہونے کی خبر کے بعد وضاحتی بیان، کہا کہ پل ٹوٹا نہیں ہے، طوفان کے پیش نظر بلاکس کو الگ کیا گیا ہے

Mon, 09 May 2022 12:24:32    S.O. News Service

اڈپی ، 9؍مئی (ایس او نیوز) ملپے ساحل پر ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے  کرناٹکا  کے جس پہلے تیرتے ہوئے پُل (پونٹون برڈج) کا افتتاح 6 مئی کو کیا تھا، آج صبح اس پل کے بلاگس سمندری موجوں میں بہنے کی اطلاع عام ہوگئی ۔ 
    
بتایا جارہا تھا کہ سمندر میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے اس پُل کو ایک دو دن کے اندر ہی بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ اس لئے 8 تاریخ دوپہر سے ہی عوام کو اس پر چلنے سے روک دیا گیا تھا ۔ مگر آج صبح اس پُل کو سمندری لہریں بہا لے گئیں ۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مگر میڈیا میں جیسے ہی پل کو نقصان پہنچنے کی خبریں آنے لگیں، اس ملپے بیچ کے لیس ہولڈر اور دیال منترا کے مالک سدیش شٹی نے فوری طور پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلاوٹنگ بریج ٹوٹا نہیں ہے بلکہ سمندری طوفان آنے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے بریج کے بلاکس کو الگ کیا گیا ہے تاکہ نقصان نہ ہونے پائے۔ بلاکس کو الگ کرنے کے نتیجے میں کچھ بلاکس بریج سے الگ ہوکر بہہ گئے تھے۔ غالباً بہنے والے بلاگس کو دیکھ کر عوام نے یہ سمجھا ہوگا کہ بریج ٹوٹ گیا ہے۔    

ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ 100 میٹر لمبے اور 3.5 میٹر چوڑے اس پُل کے منصوبہ پر 75- 80 لاکھ روپے کا خرچ آیا تھا اور اسے تجرباتی بنیاد پر 15 دنوں کے لئے سمندر میں اتارا گیا تھا ۔ 


Share: